25 جون، 2016، 1:56 AM

پاکستانی فوج کے سربراہ کا ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کا عزم

پاکستانی فوج کے سربراہ کا ملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کا عزم

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں شکست خوردہ دہشت گرد اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور دہشت گردوں کا خاتمہ پاکستان کا قومی مقصد ہے جسے حاصل کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں شکست خوردہ دہشت گرد اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں  اور دہشت گردوں کا خاتمہ پاکستان کا قومی مقصد ہے جسے حاصل کرنا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک موجود شکست خوردہ دہشت گرد اور ان کے ہمدرد بے چینی کا شکار ہیں اور آسان اہداف کونشانہ بنا رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کا دورہ، جہاں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ’ضرب عضب‘ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے، جبکہ بحیثیت قوم ثابت قدمی سے دہشت گردوں کے خاتمے کا قومی مقصد حاصل کرکے پاکستان کو اس لعنت سے پاک کرنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد سنی اور شیعہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اولیاء کرام کے مزاروں کو بھی شہید کررہے ہیں۔

News ID 1864974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha